سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ فائل فوٹو سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ

سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بیرونی ممالک میں جرائم، سیاسی بنیادوں اور عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں پر ملک چھوڑنے کی پابندی عائد ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو بیرونی ممالک میں جرائم پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر، 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سیاسی بنیادوں پر اسٹاف لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مسلح اور فرقہ ورانہ تنظیموں کے 20 ہزار سے زائد افراد سمیت ایک ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں پر پاکستان چھوڑنے کی بھی پابندی ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 ہزار افراد کو قتل، فراڈ اور دیگر ایف آئی آرز کے جرائم میں بلیک لسٹ کیا گیا ہے جب کہ 100 سے زائد صحافیوں، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پر ملک چھوڑنے کی پابندی عائد ہے۔

install suchtv android app on google app store