سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کے لیے نئے گیس میٹر لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا

ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے فائل فوٹو ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل این جی  کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے لیے گیس میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ صارفین جنہوں نے اضافی ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے تھے، ان کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

جبکہ سوئی ناردرن کے ہیڈکوارٹر سے ریجنل دفاتر کو یہ فہرست باقاعدہ طور پر ارسال بھی کر دی گئی ہے۔

حتمی فہرست کے مطابق متعلقہ صارفین کے گھروں پر میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

کمپنی نے پہلے ہی صارفین کو ایل این جی پر معاہدے کے لیے لیٹرز بھجوائے تھے، جس کے تحت صارفین نے کمپنی کے ساتھ ایل این جی فراہمی کے معاہدے مکمل کیے۔

معاہدہ کرنے والے صارفین کو جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز پر اضافی قیمت کے ووچرز جاری کیے گئے، اور ادائیگی کے بعد سوئی ناردرن نے ان صارفین کے لیے میٹر لگانے کی فہرست حتمی شکل دے دی ہے۔

install suchtv android app on google app store