سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا، اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی

  • اپ ڈیٹ:
سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا فائل فوٹو سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا

اسرائیلی فورسز نے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کر دیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینیٹر مشتاق پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں۔

سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے رہائی ملنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری ہے گی،اسرائیلی ناکہ بندی کو دوبارہ توڑیں گے۔

ایکس سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ مجھے الحمداللہ رہائی مل چکی ہے اور میں اردن پہنچ چکا ہوں۔

دوران حراست اسرائیلی فورسز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔6 دن اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل میں قید رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ہوا اور پانی تک رسائی نہیں دی گئی، ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پیروں میں زنجیریں ڈالی گئیں۔

ہم نے مطالبات کے حق میں 3 دن بھوک ہڑتال کی۔

سینیٹر نے اعلان کیا کہ غزہ کو بچانے اور نسل کشی کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

install suchtv android app on google app store