پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کا شراکت داری کومضبوط بنانے پراتفاق

پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کا شراکت داری کومضبوط بنانے پراتفاق فائل فوٹو پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کا شراکت داری کومضبوط بنانے پراتفاق

پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کا شراکت داری کومضبوط بنانے پراتفاق پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور علاقائی رابطے کے بارے میں شراکت داری کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

اس عزم کا اظہار خزانے اور ریلوے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروئی کے درمیان آج ابوظہبی میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان کے ریل نیٹ ورک کی بہتری کیلئے تعاون مستحکم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد تجارت کو فروغ دینا، رابطے بہتر بنانا اور اقتصادی ترقی میں معاونت ہے۔

دونوں وزرا ء نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور باہمی خوشحالی اور خطے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے بارے میں اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store