جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم کو امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سے روک دیا گیا۔ کیس کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردی گئی ہے۔
ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق جے آئی ٹی نے امیر بالاج قتل کیس کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی ہے بالاج قتل کیس کی مکمل تفتیش سی سی ڈی کرے گا۔
بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا اور چند روز قبل مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔
امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا جبکہ بالاج قتل کیس کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گنہگار قرار دیا تھا۔