اسکولوں میں بچوں کو مارنے پر مکمل پابندی عائد

اسکولوں میں بچوں کو مارنے پر مکمل پابندی عائد فائل فوٹو اسکولوں میں بچوں کو مارنے پر مکمل پابندی عائد

اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزائیں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مراسلے میں سیکشن 3(2) کے تحت جسمانی سزا دینا قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دی گئی ہے جبکہ تنبیہ بھی کی گئی ہےکہ خلاف ورزی پر تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مراسلےمیں مزیدکہا گیا ہےکہ ایف ڈی ای اور وزارت تعلیم کے بارہا احکامات کے باوجود تشویشناک رپورٹس سامنے آئی ہیں، شہری اور دیہی علاقوں کے کچھ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو سزا دینے کے واقعات ہوئے ہیں

ایف ڈی ای کے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ہیڈز آف انسٹی ٹیوشنز کو فعال ایکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، اداروں میں ایکشن کمیٹیوں کی تفصیلات کے بینرز نمایاں طور پر لگائے جائیں، مراسلے میں تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرزکو 13 ستمبر کو لازمی سیمینارز کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہر تعلیمی ادارے میں قانون کے بارے میں آگاہی بینرز لگائےجائیں۔

install suchtv android app on google app store