ساٖفٹ ڈرنک کے مطلق نئی تحقیق میں انتہائی خطرناک انکشافات

ساٖفٹ ڈرنک کے مطلق نئی تحقیق میں انتہائی خطرناک انکشافات فائل فوٹو ساٖفٹ ڈرنک کے مطلق نئی تحقیق میں انتہائی خطرناک انکشافات

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ سافٹ ڈرنک پینے کی عادت نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی سکون کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ مشروبات آنتوں میں موجود بیکٹیریا کو متاثر کر کے ڈپریشن کے امکانات بڑھا دیتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق روزانہ سافٹ ڈرنک پینے کی عادت انسان کے ذہنی سکون پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کولڈ ڈرنکس میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو آنتوں میں موجود کچھ بیکٹیریا کو بڑھا دیتی ہے اور کچھ کو کم کر دیتی ہے، جب خاص بیکٹیریا کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے تو وہ جسم میں سوزش پیدا کرتے ہیں، جس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے۔

اس مطالعے میں 405 ایسے افراد شامل تھے جنہیں پہلے سے ڈپریشن تھا، جب کہ 527 صحت مند افراد کا بھی موازنہ کیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ سافٹ ڈرنک پینے والے افراد میں ڈپریشن کا امکان تقریباً 8 فیصد زیادہ ہے، جب کہ خواتین میں یہ خطرہ مزید بڑھ کر 16 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی وزن اور قد جیسے عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی سافٹ ڈرنک اور ڈپریشن کے درمیان تعلق برقرار رہا۔ تاہم، تحقیق سے یہ بات حتمی طور پر ثابت نہیں ہوئی کہ سافٹ ڈرنک براہ راست ڈپریشن کا باعث بنتی ہیں، بلکہ ممکن ہے کہ پہلے سے ڈپریشن کے شکار افراد زیادہ سافٹ ڈرنک پیتے ہوں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ سافٹ ڈرنک کے استعمال کو محدود کیا جائے، خاص طور پر خواتین میں ذہنی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ مزید تحقیقات ضروری ہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ سافٹ ڈرنک کم کرنے سے ڈپریشن کے خطرے میں کمی واقع ہوتی ہے یا نہیں۔

install suchtv android app on google app store