پاکستان اور قازقستان دو طرفہ سمندری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پرمتفق

نورلان سوران بایف کی قیادت میں قازقستانی وفد نے وزارت بحری امور کا دورہ کیا فائل فوٹو نورلان سوران بایف کی قیادت میں قازقستانی وفد نے وزارت بحری امور کا دورہ کیا

قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سوران بایف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے وزارتِ بحری امور کا دورہ کیا، جہاں سیکریٹری بحری امور سید ظفر علی شاہ نے وفد کا شاندار خیرمقدم کیا اور دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان سمندری تعاون بڑھانے اور تجارتی مواقع کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

سیکریٹری بحری امور نے قازق وفد کو پاکستانی بندرگاہوں پر دستیاب سہولتوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا۔

کہ پاکستان کی بندرگاہیں خطے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم میں وسطی ایشیائی کارگو کے لیے اضافی گنجائش موجود ہے۔

جبکہ گوادر کے فری زون میں سرمایہ کاروں کو ٹیکس اور ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قازقستان اور وسطی ایشیائی ملکوں کے لیے گوادر ایک کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

اور پاکستان، قازقستان سمیت خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

قازق وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سوران بایف نے پاکستان سے طویل المدتی بحری تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

اور گوادر سے براہ راست ملٹی موڈل کوریڈور میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور قازقستان کے درمیان ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ معاہدے بھی زیر غور آئے۔

install suchtv android app on google app store