چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مظفر گڑھ کے ٹھٹھہ سیال میں سیلاب متاثرین سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرے اور انہیں بیچ اور کھاد کی فراہمی یقینی بنائے۔
انہوں نے متاثرین کی مدد کے لیے عالمی اور مقامی سطح پر اپیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس وقت سیاسی فائدہ نہیں، بلکہ ہر متاثرہ شخص کی فوری مدد ہونی چاہیے، چاہے وہ کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتا ہو مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
مستحق متاثرین تک صحیح امداد پہنچنے کا ذریعہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ہے۔