ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل پاک روپیہ پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ کرپٹو کرنسی میں ڈیجیٹل پاک روپے سے خریدو فروخت ہوگی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کرپٹو کرنسی خریدو فروخت، ورچوئل ایسٹ اتھارٹی بل کی کئی شقیں منظور کرلی گئیں ۔
ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کرپٹو کرنسی خریدو فروخت پر پابندی ختم کر رہا ہے۔قانون سازی ہوتے ہین کرپٹو کرنسی کی اجازت ہوگی۔قواعد و ضوابط طے ہوتے ہی کرپٹو کرنسی میں تجارت قانونی ہوگی۔
ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل پاک روپیہ پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈی والا نے کہا کہ بینکوں کے پاس موجود روپیہ ڈیجیٹل پاک روپیہ بن جائے گا۔ڈیجیٹل پاک روپے کا ایکس چینج ریٹ بھی روپیہ کے مساوی ہوگا۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرپٹو کرنسی میں ڈیجیٹل پاک روپے سے خریدو فروخت ہوگی۔