عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیس کی سماعت پھر میسوخ کردی گئی فائل فوٹو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیس کی سماعت پھر میسوخ کردی گئی

 بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔ عدالت کی جانب سے سماعت منسوخ کرنے کی وجہ بینچ کی دستیابی نہ ہونا بتائی گئی ہے، جس کے بعد کیس کی کارروائی میں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کیس کے فریقین کے لیے غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی اور آئندہ سماعت کے شیڈول کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرنا تھی۔

عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلاء کو سماعت منسوخ ہونے سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی نئی تاریخ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیس کی آخری سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جس کے بعد27 اور 30 اگست کی تاریخ پر کیس بغیر سماعت ملتوی کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store