صدر زرداری نے گیارہویں این ایف سی میں اصلاحات کی منظوری دے دی

صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد کمیشن کے کام کو مزید مؤثر بنانا اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔ اس اقدام سے وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی تعاون کو بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کرنے کی توقع ہے۔

علاوہ ازیں حکومت بلوچستان نے اپنے نان ایکس آفیشیو رکن کو تبدیل کرتے ہوئے محفوظ علی خان کو این ایف سی میں نامزد کیا تھا ۔

جس کی صدر نے باضابطہ منظوری دے دی، اس منظوری کے ساتھ ہی پچھلی نامزدگی منسوخ ہوگئی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025ء کی بھی توثیق کر دی ہے۔

اس طرح صدر نے ایک ہی دن میں این ایف سی کی تشکیل نو اور اہم قانون سازی پر حتمی منظوری دیدی۔

install suchtv android app on google app store