وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے جرمن ہم منصب کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق طے پایا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو گزشتہ رات جرمنی کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جوہان واڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے جرمن ہم منصب کے مابین علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔