نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے اور ممکنہ سیلابی خطرات سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔ این ڈی ایم اے نے عوام اور مقامی انتظامیہ کو بھی متنبہ کیا ہے کہ پانی کی سطح میں اضافہ کے باعث کنارے کے علاقوں میں محفوظ رہیں اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔
متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام پانی کی منظم رہائی اور نشیبی علاقوں میں ممکنہ نقصان کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آج دن ساڑھے 12 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈیم کے اسپل ویز کھلنے سے پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزارکیوسک تک متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے ہدایت دی ہے کہ دریائے سندھ کے ملحقہ علاقوں کےمکین آبی گزرگاہوں کےقریب جانے سے گریز کریں۔
جب کہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کردیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔