تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے اسلام آباد میں واقع گھر پر غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا، جس کے دوران ان کے اہل خانہ اور قریبی معاونین کو شدید خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑا۔ اسد قیصر نے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا ہے اور اس واقعے کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سیاسی حلقوں میں اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اسے سیاسی دباؤ یا ہراساں کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت موجود ہے، ضمانت کے باوجود پولیس ہراساں کرنے سےباز نہیں آتی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ان کا خیال ہے ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سےڈر جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔