وزیراعظم شہباز شریف اہم مشاورت کے لیے مری پہنچ گئے

مری میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی اہم ملاقات۔ فائل فوٹو مری میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی اہم ملاقات۔

وزیراعظم شہباز شریف مری پہنچ گئے ہیں جہاں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بشمول قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے سے چھانگلہ گلی میں موجود ہیں۔ وہاں پارٹی کی بڑی بیٹھک منعقد ہوگی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تفصیلی مشاورت اور حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

 وزیراعظم شہباز شریف ایکسپریس وے کے راستے اسلام آباد سے مری پہنچ گئے ہیں۔
 
جہاں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پہلے ہی چھانگلہ گلی میں موجود ہیں۔

تینوں قائدین کے درمیان چھانگلہ گلی میں اہم ملاقات ہوگی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور حکومتی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس اجلاس کا مقصد مسلم لیگ ن کی حکمت عملی کو مزید مستحکم کرنا اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا تعین کرنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اس آمد کو پارٹی کے لیے ایک مضبوط پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ قیادت متحد ہو کر ملکی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store