برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی

برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی فائل فوٹو برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، برطانیہ نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔ برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد فضائی پابندی ہٹانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے تصدیق کر دی۔

برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد فضائی پابندی ہٹانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی ایئر سیفٹی بورڈ نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے بعد کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی ایئرلائنز برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کی باقاعدہ درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔

اس فیصلے کے بعد قومی ایئر لائن سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کو ایک بار پھر برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے فضائی سروس کی بحالی کا موقع حاصل ہو گیا ہے۔

جولائی دو ہزار چوبیسء میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ سمیت یورپی ممالک نے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

install suchtv android app on google app store