ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ہلال امتیاز (ملٹری) نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفر آباد کا دورہ کیا۔کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا جبکہ یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ سوال و جواب کی خصوصی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا۔
