بجٹ منظوری میں حکومت کا ساتھ دیں گے، ہماری تجاویز تسلیم کی گئیں: بلاول بھٹو

بجٹ منظوری میں حکومت کا ساتھ دیں گے، ہماری تجاویز تسلیم کی گئیں: بلاول بھٹو فائل فوٹو بجٹ منظوری میں حکومت کا ساتھ دیں گے، ہماری تجاویز تسلیم کی گئیں: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ سے متعلق ہماری تجاویز تسلیم کیں، اس لیے ہم بجٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈ میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر سال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈ میں اضافہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس سال سب سے زیادہ 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،  12 لاکھ تک تنخواہ والوں کو اس بجٹ میں فائدہ دیا جارہا ہے، حکومت نے سولر پینل پر ٹیکس کو 50 فیصد کم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا حکومت کو اس بجٹ میں مکمل تعاون حاصل ہے، ایف بی آر اختیارات کے حوالے سے ترامیم کو بھی حکومت نے مانا ہے، ہم اس بجٹ کو سپورٹ کرتے ہیں حکومت نے ہماری تجاویز مانی ہیں۔

install suchtv android app on google app store