تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں کا کہنا ہے کہ حکومت نے خوف پھیلانے کی بہت کوشش کی۔ ڈی آئی خان سے عوام کا سمندرنکلے گا۔عوام کا رسپانس تاریخی ہوگا۔ دنیا بھر کا میڈیا کوریج کر رہا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے طالبان کے حملوں نہیں ، سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن جیسے منافق لوگ زہر پھیلا رہے ہیں کہ یہود و نصارٰی آ رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ جو اراکین اسمبلی دہری شہریت کے حلف نامے پر کر کے نہیں دیں گے ان کی خلاف ایکشن ہو گا اور ان کی پوری کوشش ہے کہ ایک نئے پاکستان کے لیے شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں۔