کوئٹہ: زرغون روڈ کے قریب دھماکا، 10 سے زائد افراد زخمی
فائل فوٹوکوئٹہ کے زرغون روڈ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی
کوئٹہ کے زرغون روڈ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔ پولیس کے مطابق، دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور پولیس و ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق، دھماکے کے پیش نظر سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اسپتالوں میں طلب کرلیا گیا ہے۔