ژوب میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 50 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن فائل فوٹو سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم مزید تین خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائی علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے اور دہشت گرد عناصر کو ختم کرنے کے لیے کی گئی، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

چار روز سے جاری آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 50 ہوگئی۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ژوب آپریشن میں 8 اگست کو 33 جبکہ 9 اگست کو 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے مزید 3 بھارتی سپانسر خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

install suchtv android app on google app store