کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین آپریشنز معطل

کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین آپریشنز معطل فائل فوٹو کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین آپریشنز معطل

ریلوے حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروسز کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق 11 اگست اور 14 اگست کو کوئٹہ سے کوئی ٹرین روانہ نہیں ہوگی جبکہ 10 اگست اور 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی معطل رہے گی۔

مزید برآں، کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل کی سروس بھی 10 اگست سے 16 اگست تک دونوں اطراف سے منسوخ رہے گی۔

ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ کے لیے ریلوے ریزرویشن دفاتر سے رابطہ کریں۔

install suchtv android app on google app store