پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 890 ہوگئی

ڈینگی ڈینگی

تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود ڈینگی کے مرض نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد آٹھ سو نوے ہوگئی

ایک روز کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے اڑتیس نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں اٹھارہ مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ رواں سیزن کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد آٹھ سو نوے ہو گئی ہے جن میں چار سو اکانوے کا تعلق لاہور سے ہے۔ پنجاب کے تین اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے جن میں راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ راولپنڈی میں تقریبا ایک ماہ کے دوران سیکڑوں مریض سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر صحت اور محکمہ صحت کے ذمہ داران نے راولپنڈی کا دورہ بھی کیا ہے

install suchtv android app on google app store