روجھان میں شیخ خلیفہ اسپتال میں ڈاکٹر زائدالمعیاد ادویات استعمال کرانے لگے

expire medicens expire medicens

بچے کو دی گئی ایکسپائری دوائی سے حالت غیر ہو گئی، سچ نیوزکے کیمرئے کو دیکھ کر ایمر جنسی وارڈ میں ڈاکٹرز اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

روجھان سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں زائدالمعیاد ادویات کا بلا دریغ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہواہے، زائد المیعاد ادویات کے بھرے دو کارٹن ایمرجنسی وارڈ سے برآمد کر لیے گئے ، سچ ٹی وی کی ٹیم کا جانب سے فوٹیج بنانے پر ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر غصے میں آ گیا اور اسپتال کی لائٹس بند کرا دیں تاکہ کوریج نا ہو سکے،مریض کی نشاندہی پر جب اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں سچ نیوزکی ٹیم پہنچی تو کاؤنٹر سے زائدالمعیاد سیرپ سے بھرئے دوکارٹون برآمد ہوئے، گزشتہ روز بچے کو یہی ایکسپائری سیرپ استعمال کرایا گیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور بچے کو فوری طور پر رحیم یار خان اسپتال لے جا یا گیا ۔ شیخ خلیفہ اسپتال میں موجود ڈاکٹر نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتےہوئے خود سے معاملے سے لاتعلق ظاہر کیا، اور کہا کہ آپ مجھ سے اس بارے میں نہیں پوچھ سکتے، بعد ازاں  ڈاکٹر عملے سمیت اسپتال سے غیب ہو گئے، جب ای ڈی او ہیلتھ راجن پور سے اس معاملے بارے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ادویات انسانی جان کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں، 

install suchtv android app on google app store