ایم ایس وکٹوریہ اسپتال عہدے سے فارغ، بڑی وجوہات سامنے آگئیں

  • اپ ڈیٹ:
وکٹوریہ اسپتال فائل فوٹو وکٹوریہ اسپتال

ناقص کارکردگی کی شکایات پر ایم ایس وکٹوریہ اسپتال عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں انتظامی غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے اس حوالے سے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ڈاکٹر عامر بخاری کو بدانتظامی اور ناقص کارکردگی کی شکایات کی بنا پر تبدیل کیا گیا ہے۔

ان کی جگہ اے ایم ایس ڈاکٹر فرزیں اشرف کو ایم ایس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store