گذشتہ سال پنجاب میں کئی انسانی جانیں لینے والا ڈینگی مچھر اس سال بھی اتر آیا ہے،صوبے میں مزید چار مریضوں کی تصدیق کے بعد ڈینگی مریضوں کی تعداد چالیس ہو گئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ مزید چار کیسز سامنے آ گئے ہیں ،جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھ کر چالیس ہو گئی ہے ، ذرائع کے مطابق نئے ڈینگی مریضوں میں تین کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ چوتھے مریض کا تعلق لاہور سے ہے جو میواسپتال میں زیرعلاج ہے۔