انناس کا جوس صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟ جانیے

  • اپ ڈیٹ:
انناس کا شربت صحت کے اعتبار سے بےحد فائدہ مند مشروب مانا جاتا ہے فائل فوٹو انناس کا شربت صحت کے اعتبار سے بےحد فائدہ مند مشروب مانا جاتا ہے

انناس کا شربت نہ صرف ذائقے میں لذیذ بلکہ صحت کے اعتبار سے بھی بےحد فائدہ مند مشروب مانا جاتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق یہ قدرتی جوس جسم کے مختلف نظاموں کو متحرک اور متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

انناس میں موجود قدرتی انزائم برومیلین پروٹین کو ہضم کرنے میں معاون ہوتا ہے، جو کھانے کے بعد پیٹ کے بھاری پن، گیس اور بدہضمی جیسے مسائل کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ انزائم جسم میں سوزش خاص طور پر معدے اور آنتوں کی سوزش کم کرنے میں بھی مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

انناس میں موجود قدرتی فائبر نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، آنتوں کی حرکت کو متوازن رکھتا ہے اور قبض سے نجات میں مدد دیتا ہے۔

غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ کھانے کے بعد تازہ انناس کا جوس یا شربت پینے سے متلی، بدہضمی اور بھاری پن میں نمایاں کمی محسوس ہوتی ہے۔

یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہے، جو قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا اور فری ریڈیکلز کے نقصان دہ اثرات سے جسم کو محفوظ رکھتا ہے۔

باقاعدگی سے انناس کے رس کا استعمال نہ صرف توانائی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ نزلہ زکام جیسے عام موسمی امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ معدے میں تیزابیت کے شکار افراد کو انناس کے شربت کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی تیزابیت ہاضمے کے مسائل بڑھا سکتی ہے۔

اسی طرح شوگر کے مریضوں کو بھی اس کا استعمال محدود رکھنا چاہیے کیونکہ انناس میں قدرتی مٹھاس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

قدرت نے انناس کو نہ صرف ذائقے بلکہ شفا کے لیے بھی خاص بنایا ہے بلکہ اعتدال کے ساتھ اس کا استعمال جسم کو تندرست، ہاضمے کو متوازن اور مدافعتی نظام کو مضبوط رکھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store