ماچا کافی کے بعد نئی مشروم کافی ٹرینڈ میں آگئی

کافی کے کلچر میں ایک نیا مشروب دھوم مچا رہا ہے فائل فوٹو کافی کے کلچر میں ایک نیا مشروب دھوم مچا رہا ہے

کیا آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو اپنی کافی میں صرف کیفین نہیں، بلکہ صحت اور نیاپن بھی چاہتے ہیں؟ اگر ہاں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ آج کل کافی کے کلچر میں ایک نیا مشروب دھوم مچا رہا ہے، جس کا نام ہے ’چاگاچینو‘، جو لاس اینجلس سے لے کر لندن تک کافی شاپس اور سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہے۔

کافی اب صرف ایک مشروب نہیں رہی، بلکہ یہ ایک طرزِ زندگی بن چکی ہے، جو لوگوں کے رہن سہن، کھانے کی ترجیحات اور سوشل میڈیا پر موجودگی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

پچھلے چند سالوں میں ماچا کیپیچینو اور اسٹائل شدہ لیٹے جیسے نئے ٹرینڈز نے کافی کے مینو کو متحرک رکھا، اور اب ’چاگاچینو‘ نے اس فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

ظاہری طور پر یہ ایک عام لیٹے کی طرح لگتا ہے جس پر کوکو پاؤڈر چھڑکا ہوا ہو، لیکن اس کا اصل راز اس میں شامل چاگا مشروم ہے۔

چاگا مشروم صدیوں سے روس اور سائبیریا میں قہوے کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے، اور یہ قوت اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مشہور ہے۔

چاگاچینو کا آغاز امریکی بوتیک کیفے سے ہوا، اور پھر یہ یورپ اور ایشیا تک تیزی سے پھیل گیا۔

یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ اب لوگ صرف کیفین کے لیے کافی نہیں پیتے، بلکہ وہ اپنی کافی میں صحت، مقصد یا نئی دریافت کی تلاش کرتے ہیں۔

چاگاکینو اسی کا عکاس ہے، ایک مشروب جو قدیم اور جدید کا حسین امتزاج ہے۔

چاگاچینوکافی کیسے بنائی جاتی ہے؟

چاگاچینو بنانا کافی کے روایتی طریقہ کار سے شروع ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ایک شوٹ ایسپریسو یا کولڈ بریو کا استعمال کیا جاتا ہے، پھر اس میں چاگا پاؤڈر اور دودھ (دودھ یا پلانٹ بیسڈ) ڈال دیا جاتا ہے۔

بعض کیفے اس کی تلخی کو بیلنس کرنے کے لیے دار چینی یا کوکو پاؤڈر بھی شامل کرتے ہیں۔

نتیجہ ایک کریمی اور خوشبودار مشروب ہوتا ہے جس کا ذائقہ معمولی لٹے سے زیادہ گہرا اور مختلف ہوتا ہے۔

چاگاچینو کا ذائقہ بھی منفرد ہے۔ چاگا کی قدرتی تلخی، جو کہ کسی حد تک بہت سیاہ چاکلیٹ جیسی ہوتی ہے، ایسپریسو کے ساتھ مل کر مزید گہرا اور بھرپور ذائقہ فراہم کرتی ہے۔

دودھ شامل کرنے سے یہ مزید ملائم اور نرم ہو جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ نیا اور دلچسپ ہے، جو چائے یا کافی کے شوقین افراد کو ایک نئی تجربہ فراہم کرتا ہے۔

کیا آپ کو چاگاچینو آزمانا چاہیے؟

اگر آپ کافی کے شوقین ہیں اور کچھ نیا آزمانا چاہتے ہیں تو چاگاچینو ضرور ٹرائی کریں۔ یہ آپ کی روزانہ کی روٹین کا حصہ نہ بن پائے۔

لیکن یہ آپ کو ایک مختلف تجربہ فراہم کرے گا جس میں قدیم روایات اور موجودہ ویلننس ٹرینڈز کا حسین امتزاج ہے۔

یہ کافی نہ صرف ذائقے میں نئی ہے بلکہ اس میں صحت کے فوائد کی بھی جھلک ہے، کیونکہ چاگا مشروم کو ایڈاپٹوجن کے طور پر جانا جاتا ہے، جو جسم کو تناؤ سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

چاگاچینو 2025 میں کافی کا مقصد صرف جاگنا نہیں رہا، بلکہ یہ ہماری زندگی، ہمارے انتخاب، اور ہمارے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے تجربات کا عکاس بن چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store