وہ کون سی عادتیں ہیں جس سے ہر عمر میں دماغ جوان رہتا ہے؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے باوجود دماغ زیادہ تیز اور بہتر کام کرے؟ فائل فوٹو کیا آپ چاہتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے باوجود دماغ زیادہ تیز اور بہتر کام کرے؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے باوجود دماغ زیادہ تیز اور بہتر کام کرے؟ یہ کوئی مشکل بات نہیں۔

اس کے لیے بس سائیکل چلانے کی عادت اپنا لیں۔

یہ انکشاف ایک نئی طبی تحقیق میں کیا گیا ہے۔

جرنل جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع تحقیق کے مطابق سائیکل چلانے کی عادت عمر کے ساتھ دماغی تنزلی سے بچاؤ فراہم کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سائیکلنگ سے ڈیمینشیا کا خطرہ 19 فیصد اور الزائمر کی بیماری کا خطرہ 22 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اس مقصد کے لیے برطانیہ کے لگ بھگ 4 لاکھ 80 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

یہ پہلی بار نہیں کہ سائیکل چلانے یا جسمانی سرگرمی کو دماغی صحت کے لیے مؤثر قرار دیا گیا ہے۔ ماضی کی تحقیقات میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ جسمانی سرگرمیاں ڈیمینشیا کے خطرے سے براہِ راست جڑی ہیں۔

2024 کی ایک رپورٹ کے مطابق جسمانی سرگرمیاں ان 14 عوامل میں شامل ہیں جن کے ذریعے دماغی تنزلی کے خطرے کو 55 فیصد تک گھٹایا جا سکتا ہے۔

محققین کے مطابق اگرچہ سفر کے انتخاب کے اثرات پر زیادہ کام نہیں ہوا، لیکن متعدد مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جسمانی سرگرمیاں ذیابیطس اور دماغی ساخت کی تبدیلیوں سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق میں شامل افراد کی عمریں 40 سے 69 سال کے درمیان تھیں اور ان سے سوالنامے کے ذریعے معلوم کیا گیا کہ وہ عام طور پر کس طرح سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ 13 سال سے زائد عرصے تک لیا گیا اور اس عرصے میں 8845 افراد میں ڈیمینشیا اور 3956 میں الزائمر امراض کی تشخیص ہوئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چہل قدمی اور تیز رفتاری سے چہل قدمی سے الزائمر کا خطرہ 6 فیصد جبکہ الزائمر امراض کا خطرہ 14 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ سائیکل چلانے سے دماغی صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے اور الزائمر و ڈیمینشیا کا خطرہ سب سے زیادہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سائیکل چلانے سے دماغ کے اس حصے کو فائدہ ہوتا ہے جو یادداشت اور سیکھنے سے جڑا ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق درحقیقت ہفتے میں ایک بار سائیکل چلانے سے بھی دماغی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store