نوجوانوں میں انرجی ڈرنک پینے کی عادت روز بروز بڑھ رہی ہے تاہم بازاروں میں ملنے والے انرجی ڈرنکس میں مبینہ طور پر مصنوعی کیمیکلز شامل کیے جاتے ہیں جس سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
یہ ڈرنکس عارضی طور پر توانائی تو فراہم کرتے ہیں لیکن ان کے زیادہ استعمال سے ڈی ہائیڈریشن اور دیگر صحت کے مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں بلکہ یہ بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو بڑھا سکتے ہیں۔ جس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ جسمانی و دماغی کمزوری بھی اس کی عام شکایات میں سے ہے۔ ماہر صحت کے مطابق ایک ایسا انرجی ڈرنک بھی ہے جوصحت کیلئے بے حد مفید ہے۔
جس میں ایک گلاس دودھ 6 عدد بادام، دو عدد چھلا ہوا اخروٹ اور دو عدد انجیر شامل ہیں، ان سب کا اکٹھا شیک بنا کر پینے سے انسان کی صحت پہلے بہت بہتر ہو جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ ذیابیطس کے مریض نہیں ہیں وہ حسب ذائقہ چینی شہد یا کھجور کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ جم جانے والے لوگ بھی اسے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔