میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے فوجیان سے تعلق رکھنے والے اور یونیورسٹی کے 19 سالہ طالب علم ژیاؤ ڈونگ کی گُدی کی رگ میں خون جمنے کا مسئلہ پیدا ہوا جو فالج کا سبب بنا۔
طبی ماہرین اس واقعے کو یا غیر مناسب گردن کی پوزیشن کے سنگین نتائج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
نوجوان نے بہت لمبے عرصے تک موبائل استعمال کرتے ہوئے اپنی گردن کو جھکائے رکھا۔
جس کے نتیجے میں گردن میں خون کی رگوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ریڑھ کی رگوں میں اوپری حصے خون جم گیا اور وہ فالج کا شکار ہوگیا۔
خوش قسمتی سے، اس خون کے جمے ہوئے ٹکڑے کو آپریشن کے ذریعے ہٹا دیا گیا ہے اور نوجوان اب بحالی کے مراحل سے گزر رہا ہے۔