دنیا بھر میں ہر سال گنج پن سے متاثر افراد علاج کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کردیتے ہیں اور کوئی بھی طریقہ علاج 100 فیصد مؤثر نہیں۔مگر اب ایک نئی دریافت سے گنج پن کا مؤثر طریقہ علاج تشکیل دینا ممکن ہوجائے گا۔امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی Pelage Pharmaceuticals ایک دوا پی پی 405 کی آزمائش کر رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق دوا کے کلینیکل ٹرائل کے دوسرے مرحلے نتائج حوصلہ افزا رہے۔ لوگ بوڑھے کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے جواب جان لیا۔ یہ دوا مردوں میں پائے جانے والے گنج پن کے عام مرض الوپ پیسا اور خواتین کے بالوں کے گرنے کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔
الوپ پیسا ایسا مرض ہے جس کے دوران عموماً سر کے درمیان سے بال غائب ہونے لگتے ہیں اور بتدریج یہ سلسلہ پورے سر تک پھیل جاتا ہے۔ یہ دوا بالوں کے خوابیدہ اسٹیم سیلز کو متحرک کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اس طرح کی پہلی دوا ہے جو مردوں اور خواتین کے علاج کے لیے استعمال ہوسکے گی۔
کمپنی کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرسٹینا وینگ نے بتایا کہ یہ دوا نہ صرف بالوں کے گرنے کے عمل کی رفتار سست کرتی ہے بلکہ یہ بالوں کی جڑوں کو نئی زندگی بھی بخشتی ہے۔ پانی کو پلاسٹک کے ننھے ذرات سے پاک کرنے کا آسان ترین طریقہ انہوں نے مزید بتایا کہ اب ہم کلینیکل مرحلے کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہمارا مقصد ایسا حل پیش کرنا ہے جو ہر ایک کے لیے کارآمد ثابت ہو۔
کلینیکل ٹرائل کے دوسرے مرحلے میں 78 مردوں اور خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں 4 ہفتوں تک روزانہ ایک بار اس دوا یا placebo کو سر پر لگایا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ 4 ہفتوں کے بعد دوا کے استعمال سے لگ بھگ ایک تہائی مردوں کے بالوں کے گھنے پن میں 20 فیصد یا اس سے زائد اضافہ ہوا۔ صبح اٹھنے کے بعد چائے پینے کا حیرت انگیز فائدہ دریافتیہ سب وہ مرد تھے جن کے بال بہت تیزی سے جھڑ رہے تھے۔ placebo استعمال کرنے والے افراد میں کوئی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی۔
کمپنی نے بتایا کہ اس دوا کی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ بظاہر ایسی جڑوں سے بالوں کی نشوونما کے عمل کو متحرک کرتی ہے، جن میں پہلے بال موجود نہیں تھے۔ اس دوا کو امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے اور ان کی جانب سے خلیات میں متعدد کیمیائی ردعمل کو ہدف بنایا گیا۔
عام طور پر مردوں کو الوپ پیسا کا سامنا جینز کے باعث ہوتا ہے مگر ماحولیاتی عناصر بھی کردار ادا کرتے ہیں۔ کینسر جیسے موذی مرض سے بچنے کیلئے اس عادت کو آج ہی اپنا لیں واضح رہے کہ مردوں میں گنج پن بہت زیادہ عام ہے جبکہ اس سے نجات کے لیے تیار کی گئی ادویات محدود اور مہنگی ہیں۔
اس وقت دنیا بھر میں گنج پن کے شکار افراد کے علاج کے لیے محض 2 منظور کردہ ادویات دستیاب ہیں۔ نئی دوا کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں مگر ابھی اس پر مزید تحقیقی کام ہونا ہے جس کے بعد اسے عام فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔