کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے چند مفید پھل

  • اپ ڈیٹ:
مختلف پھل فائل فوٹو مختلف پھل

جسم میں کولیسٹرول کی سطح کا بڑھ جانا بہت سی بیماریوں کو جنم دے سکتا ہے۔

سب سے پہلے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ کولیسٹرول کیا ہوتا ہے؟ طبی ماہرین کے مطابق کولیسٹرول ایک چکنا مادہ ہے جو جسم میں جمنا شروع ہوجاتا ہے۔

اگر جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جائے تو ہم موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے اور وزن بھی بڑھ جائے گا جب کہ یہی کولیسٹرول ہماری نسوں میں بھی جم جاتا ہے جس کے سبب خون کی گردش درست طریقے سے نہیں ہوپاتی اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آپ کو یہ معلوم ہونا بھی ضروری ہے کہ جسم میں 2 طرح کے کولیسٹرول ہوتے ہیں ایک اچھا اور دوسرا برا کولیسٹرول۔

کولیسٹرول کو کم کرنے کے خواہشمند افرد کو چاہیے کہ وہ روزانہ ورزش کو اپنا معمول بنائیں اس کے ساتھ آج ہم آپ کو کولیسٹرول کو کم کرنے کا ایسا طریقہ بتائیں گے جس کیلئے نہ آپ کو کسی ورزش کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی کوئی محنت طلب ٹوٹکے کرنے پڑیں گے۔

اس کے برعکس آپ صرف 4 پھلوں کے ذائقے اور افادیت سے لطف اٹھاتے ہوئے کولیسٹرول کم کرسکتے ہیں۔

ترش ذائقہ پھل

کھٹاس والے پھلوں میں لیموں، کینو، گریپ فروٹ جیسے پھل شامل ہیں، ان پھلوں میں وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ ان پھلوں میں pectin نامی فائبر موجود ہوتا ہے جو جسم سے برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔

سیب

4 خاص پھل کھائیں اور کولیسٹرول کم کریں

سیب کی افادیت سے تو سب ہی واقف ہیں اور اس پھل سے متعلق مشہور کہاوت تو سنی ہی ہوگی کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

سیب میں بھی pectin نامی فائبر پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ سیب میں پائے جانے والے پولی فینول نامی اینٹی آکسیڈنٹس خون کی شریانوں کو سوزش سے بھی بچاتا ہے۔

ایواکاڈو

4 خاص پھل کھائیں اور کولیسٹرول کم کریں

ایواکاڈو کا پھل شاید بہت سے لوگوں نے نہ کھایا ہو کیونکہ یہ ہر ملک میں آسانی سے نہیں اگایا جاتا۔

اس پھل میں قدرتی فیٹس موجود ہوتے ہیں جو جسم میں اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا کر برے کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔

روزانہ ایک ایواکاڈو کھانے سے وزن میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔

کیلا

4 خاص پھل کھائیں اور کولیسٹرول کم کریں

کیلے میں بھی کولیسٹرول کم کرنے کی خوبی موجود ہوتی ہے کیونکہ اس میں حل پذیر ریشہ پایا جاتا ہے جوکولیسٹرول کو جسم میں جذب ہونے سے روکنے کے لیے کام کرتا ہے۔

کیلے میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بھی درست بناتا ہے اور دل کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے۔

install suchtv android app on google app store