انار کے پتے قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہیں جو دل سے لے کر جلد اور جسم کے ہر حصے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر انہیں روزمرہ زندگی میں شامل کیا جائے تو یہ ایک مکمل نیچرل ہیلتھ بوسٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔
انار کا ذکر آتے ہی ذہن میں اس کے لذیذ دانے اور سرخ رس بھرا پھل آتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انار کے پتے بھی اتنے ہی فائدہ مند ہیں جتنے اس کے دانے؟
روایتی طب میں صدیوں سے انار کے پتوں کو دل، معدہ، جلد اور بالوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
یہ وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں۔
انار کے پتے مختلف شکلوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں: چائے، قہوہ، سفوف یا پیسٹ کے طور پر۔
روزانہ استعمال شوگر کنٹرول کرنے، کولیسٹرول کم کرنے، اور جسم سے نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
انار کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہیں جو جسم میں انسولین کے عمل کو متحرک کرتے ہیں اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انار کے پتوں کا قہوہ ایک مفید ہربل علاج ہے۔
روزانہ صبح نہار منہ یا رات سونے سے پہلے ایک کپ انار کے پتوں کا قہوہ پینے سے بلڈ شوگر لیول مستحکم رہتا ہے، توانائی میں اضافہ ہوتا ہے اور تھکن کم محسوس ہوتی ہے۔
البتہ، اگر آپ شوگر کی دوائیں لے رہے ہیں تو قہوہ پینے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں تاکہ دوا اور جڑی بوٹی کا اثر ایک دوسرے پر غالب نہ آئے۔
دل کی صحت کے محافظ
ان پتوں میں موجود پولی فینولز اور فلیوونائیڈز خراب کولیسٹرول کو کم کرکے دل کے دورے اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کو گھٹاتے ہیں, یہ دل کی شریانوں کو صاف اور مضبوط رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
انار کے پتوں کا قہوہ یا جوشاندہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے اور جسم میں موجود سوزش کو کم کرتا ہے, باقاعدہ استعمال سے دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور کولیسٹرول لیول بھی قدرتی طور پر قابو میں رہتا ہے۔
اگر روزانہ ایک کپ انار کے پتوں کا قہوہ پیا جائے ، خاص طور پر صبح یا رات سونے سے پہلے، تو یہ قدرتی ٹانک دل کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
تاہم، دل یا بلڈ پریشر کی دوا لینے والے افراد کو اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔
بڑھتی عمر کے اثرات سے قدرتی حفاظت
انار کے پتے جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے لڑنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں، جو بڑھتی عمر اور جلدی جھریوں کا باعث بنتے ہیں۔ ان پتوں کی چائے جلد کو اندرونی طور پر جوان اور تازہ رکھتی ہے۔ معدے کے مسائل کا حل
اگر آپ کو بدہضمی، گیس یا قبض کی شکایت ہے تو انار کے پتوں کا قہوہ ایک مؤثر گھریلو علاج ہے, یہ پتے ہاضمے کے عمل کو تیز کرتے ہیں، معدے میں بننے والی غیر ضروری تیزابیت کو کم کرتے ہیں اور آنتوں کے نظام کو مضبوط بناتے ہیں،
روزانہ کھانے کے بعد ایک کپ انار کے پتوں کا قہوہ پینے سے پیٹ کی گیس، اپھارہ اور قبض جیسے مسائل میں نمایاں فرق محسوس ہوتا ہے۔
بیکٹیریا اور وائرس سے بچاؤ
ان پتوں میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم کو موسمی انفیکشنز، زکام اور گلے کی خرابی سے بچاتی ہیں، نزلہ، کھانسی یا گلے کے درد میں ان پتوں کا نیم گرم قہوہ یا غرارے کرنے سے فوری آرام ملتا ہے۔
بچوں اور بزرگوں کے لیے یہ ایک محفوظ اور قدرتی شیلڈ ہے جو دواؤں پر انحصار کم کرتی ہے۔
جلد اور بالوں کے لیے مفید
انار کے پتوں کا پیسٹ اگر چہرے پر ماسک کے طور پر لگایا جائے تو جلد کی رنگت نکھرتی ہے اور دانوں سے نجات ملتی ہے, اسی طرح پتوں کا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرکے بالوں کے گرنے کو روکتا ہے۔ سوجن
اور درد میں آرام
ان پتوں میں موجود اینٹی انفلامیٹری عناصر جوڑوں کے درد، سوجن اور گٹھیا جیسی بیماریوں میں سکون فراہم کرتے ہیں، یہ پتے جسم میں موجود سوزش پیدا کرنے والے اجزا کو کم کرتے ہیں، جس سے جوڑوں کی حرکت بہتر اور درد میں نمایاں کمی آتی ہے۔
انار کے پتوں کا قہوہ پینے یا ان کا لیپ متاثرہ جگہ پر لگانے سے پٹھوں کی اکڑاہٹ اور سوجن میں قدرتی آرام ملتا ہے, یہ طریقہ خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو روزمرہ تھکن یا گھٹنے کے درد کا شکار رہتے ہیں۔
استعمال کے آسان گھریلو طریقے
پتوں کی چائے: چند تازہ پتے ابال کر صبح نہار منہ پئیں۔
قہوہ: 10–12 پتے ایک کپ پانی میں ابال کر چھان لیں، ذرا سا شہد ملا کر پئیں۔
پاؤڈر: خشک پتوں کو پیس کر سفوف بنائیں اور روزانہ آدھا چمچ نیم گرم پانی سے لیں۔
جلد و بالوں کے لیے: پتوں کو پیس کر عرق گلاب میں ملا کر چہرے یا بالوں کی جڑوں پر لگائیں۔