پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل رومیسہ سعید لاہور میں انتقال کرگئیں۔
ذرائع کے مطابق رومیسہ سعید کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور وہ گزشتہ دنوں لاہورمیں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق رومیسہ کو تشویشناک حالت میں لاہورکے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی دن زیرعلاج رہیں تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روزانتقال کرگئیں۔
ان کے انتقال کی خبرنے فیشن انڈسٹری، مداحوں اور شوبزحلقوں کو گہرے صدمے سے دوچار کردیا انکی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاؤں ننکانہ صاحب میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ان کی آخری رسومات میں عزیزواقارب، دوست احباب، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد اورمداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پران کے انتقال کی خبروائرل ہونے کے بعد ساتھی ماڈلزاورپرستاروں نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔
بہت سے صارفین نے ان کی اچانک موت کو “زندگی کی غیر یقینی حقیقت” قراردیتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔