معروف اداکارہ ریشم نےقصورمیں سیلاب سے متاثرہ علاقے کادورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے دو مقامات پر سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا۔
اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اہم نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اداکارہ ریشم نے اس کے بعد سرحدی گاؤں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا جہاں مزید متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔