بالی وڈ کے ’بابا‘ سنجے دت کا پاکستان سے متعلق پرانا بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

بابا‘ سنجے دت کا پرانا پاکستان بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ چھایا فائل فوٹو بابا‘ سنجے دت کا پرانا پاکستان بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ چھایا

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت، جو ’بابا‘ کے نام سے مشہور ہیں، کا پاکستان سے متعلق پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گیا ہے۔ مداح اور صارفین اس بیان پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں، جس نے آن لائن پلیٹ فارمز پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اس ویڈیو یا اقتباس میں سنجے دت کی پاکستان کے بارے میں رائے کو شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے اسے بڑی تیزی سے شیئر کیا۔

اور تبصرے کیے، جس سے یہ پرانا بیان دوبارہ خبروں کی زینت بن گیا ہے۔

اداکار سنجے دت ایک جذباتی واقعے کو یاد کرتے ہیں جب ان کے والد نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اپنے وطن (پاکستان) کو کتنا یاد کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک رات میں رات 2 بجے کے قریب شوٹنگ سے گھر واپس آیا اور دیکھا کہ میرے والد اکیلے بیٹھے ہیں۔

بہت اداس نظر آرہے ہیں میں نے سمجھا کہ وہ ماں کو یاد کررہے ہیں تو میں نے آہستہ سے پوچھا کہ کیا بات ہے پاپا؟

انہوں نے میری طرف دیکھا او رکہا ’پتر مینو کار دی یاد اور آئی یار (بیٹا مجھے اپنا گھر یاد آرہا ہے)۔

پھر کہنے لگے تم نہیں سمجھو گے، پاکستان میرا گھر ہے یہ وہ جگہ ہے جس کی مجھے یاد آتی ہے۔

سنجے دت نے کہا کہ تقسیم کے دوران جو کچھ ہوا وہ دونوں فریقین کے لیے تلخ یاد تھا۔

واضح رہے کہ سنیل دت 6 جون 1929 کو بلراج دت کے طور پر جہلم ضلع، برطانوی ہندوستان کے گاؤں نکہ خورد میں پیدا ہوئے۔

جو اب پنجاب، پاکستان کا حصہ ہے۔ وہ ایک پنجابی ہندو خاندان میں پیدا ہوئے جو 1947 کی تقسیم کے بعد ہندوستان ہجرت کر گئے۔

سنیل دت بعد میں ممبئی چلے گئے جہاں وہ ایک اداکار، فلم پروڈیوسر اور سیاست دان بن گئے۔

سنجے دت کے اپنے والد سنیل دت کے راج کمار ہیرانی کی منا بھائی ایم بی بی ایس جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store