ماورا حسین نے خواتین کی مالی آزادی کو سب سے بڑی طاقت قرار دے دیا

ماورا حسین نے خواتین کی مالی خود مختاری سے متعلق اہم بیان دے دیا فائل فوٹو ماورا حسین نے خواتین کی مالی خود مختاری سے متعلق اہم بیان دے دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے خواتین کی مالی خودمختاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی کمائی کا احساس اور لطف ہی الگ ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک کلپ میں ماورا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام لڑکیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ آج کے دور میں مالی آزادی سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ چاہے آپ کا تعلق کتنا ہی خوشحال گھرانے سے کیوں نہ ہو، خاندان مضبوط ہو یا شوہر اور سسرال والے مالدار ہوں، لیکن جب آپ کے پاس اپنی کمائی ہوگی تو وہ آپ کو غیر معمولی اعتماد عطا کرے گی۔

ماورا کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں اور بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

متعدد صارفین نے ماورا کی بات کو صحیح قرار دیا اور کہا کہ آج کل کے دور میں خواتین کے پاس اپنی آمدنی ہونا بہت ضروری ہے۔

دیگر صارفین نے اداکارہ کے بیان پر کہا کہ آج کل کے دور میں جب نوکری ملنا یا پیسے کمانا مشکل ہے تو انہیں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

install suchtv android app on google app store