کومل میر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مردوں کے متعلق بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ مرد اپنے رویوں میں بہت زیادہ نسوانی ہوگئے ہیں مزید کہا کہ وہ’پُوکی‘ ہوتے جا رہے ہیں اور ان میں اب مردانگی باقی نہیں رہی، اب لڑکیوں کے بجائے مرد شہزادیوں والا سلوک وصول کرنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ محبت میں نہیں پڑتیں۔
محبت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ آج کی نسل محبت میں نہیں پڑتی، عشق والا لَو اب نہیں ہوتا، اب صرف وقتی کشش رہ گئی ہے، پرانے دور جیسی محبت نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ آج کل کی لڑکیاں تھوڑی مردانہ ہوگئی ہیں، جب کہ مرد اپنے رویوں میں بہت زیادہ نسوانی ہوگئے ہیں۔
کوئی بھی تعلق جب شروع ہوتا ہے تو شروعات میں تو لڑکیاں ٹھیک رہتی ہیں لیکن ایک وقت آتا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ جس شخص کے ساتھ وہ تعلق میں ہیں وہ ان سے ایک عورت کی طرح پیش آئے اور ان کے ساتھ شہزادی جیسا سلوک کرے۔
اداکارہ کے مطابق آج کل کی لڑکیاں چاہے جتنی بھی مضبوط اور مردانہ کیوں نہ ہوجائیں لیکن وہ کہیں نہ کہیں یہ چاہتی ہیں کہ مرد زندگی میں انہیں لیڈ کرے چونکہ وہ خود فیصلہ لینے میں تذبذب کا شکار رہتی ہیں، اس لیے وہ صرف ایسے مرد کی عزت کر سکیں گی جو فیصلے لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
کومل میر نے بتایا کہ مرد بہت ’پُوکی‘ ہوتے جا رہے ہیں اور ان میں اب مردانگی باقی نہیں رہی، اب لڑکیوں کے بجائے مرد شہزادیوں والا سلوک وصول کرنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ محبت میں نہیں پڑتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کبھی کسی کے ساتھ تعلق قائم کریں گی بھی تو چاہیں گی کہ وہ شخص ان سے ہر معاملے میں زیادہ اچھا ہو اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کے درمیان حقوق میں برابری ہو لیکن باقی ہر جگہ پر وہ ان سے بہتر ہو۔
کومل میر کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص کی کبھی عزت نہیں کریں گی جو فیصلے کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔