معروف اداکار انور علی کو شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل کرا دیا گیا

معروف اداکار کی طبیعت ناساز فائل فوٹو معروف اداکار کی طبیعت ناساز

سٹیج، اور فلم کے معروف اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کی سنگین بیماری کے باعث شدید علیل ہو گئے ہیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اتفاق ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انور علی ایک عرصہ سے شوبز انڈسٹری چھوڑ چکے ہیں، انور علی نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

65 سالہ انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

ماضی کے اداکار انور علی جنہیں آپ نے 70، 80 اور 90 کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرتے دیکھا ہو گا۔

پاکستانی شائقین نے انہیں ڈرامہ اندھیرا اجالا،ابابیل اور ہوم سویٹ ہوم میں ان کو اداکاری کرتے دیکھا۔

سٹیج ڈراموں میں بھی کام کرتے رہے۔اب کافی عرصہ سے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر دین کے رستے کو اپنا چکے تھے۔

install suchtv android app on google app store