اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کی وضاحت کر دی

اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کی وضاحت کر دی فائل فوٹو اسٹیٹ بینک نے برانچ لیس بینکنگ میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کی وضاحت کر دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر ریئل ٹائم کی بنیاد پر بروقت ہوتے ہیں اور رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً منتقل ہو جاتی ہیں ۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ کولنگ پیریڈ صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس اور اکاؤنٹس پر لاگو ہے۔ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں آنے والی رقوم پر 2 گھنٹے کا کولنگ پیریڈ کا اطلاق ہوتاہے ، یہ شرط  اپریل 2023 سے نافذ ہے۔

اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی کہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کے لیے صارف کی جانچ پڑتال سادہ اور قوانین نرم ہیں، جانچ پڑتال اور قوانین نرم ہونےکےباعث دھوکا دہی پرمبنی لین دین کےامکانات زیادہ ہوتے ہیں 

install suchtv android app on google app store