مہنگائی میں گزشتہ ہفتے 0.16 فیصد کمی، سالانہ شرح 3.95 فیصد ریکارڈ

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی فائل فوٹو پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی، جس کی شرح 0.16 فیصد رہی، جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مرغی، آلو، پیاز سمیت 11 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، جب کہ ٹماٹر اور آٹے سمیت 17 اشیاء مہنگی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 9 فیصد، انڈے 0.88 فیصد، آٹا 0.76 فیصد، گڑ 0.64 فیصد اور خشک دودھ 0.58 فیصد مہنگا ہوا۔

اسی دوران واشنگ سوپ 0.47 فیصد، آلو 0.40 فیصد اور کوکنگ آئل 0.21 فیصد مہنگا ہوئے۔

انڈے دو روپے 75 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے اور اوسط قیمت 316 روپے تک جا پہنچی۔

ادارہ شماریات کے مطابق چکن 12.46 فیصد، کیلا 4.22 فیصد اور آلو 2.4 فیصد سستے ہوئے، جو ہفتہ وار قیمتوں میں کمی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

گذشتہ ہفتے پیاز 1.61 فیصد ، ایل پی جی 0.65 فیصد سستی ہوئی۔ آلو، لہسن، دال مونگ، چنے بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ادارہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہیں ۔

install suchtv android app on google app store