کراچی میں مرغی کا گوشت 660 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 440 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں نے مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتیں 400 روپے فی کلو تک لائی جائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید یا دیگر تہواروں کے موقع پر منافع خور قیمتیں آسمان تک پہنچا دیتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔
متعلقہ ادارے صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں، جبکہ شہری منافع خوروں کے رحم و کرم پر اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔