مرغی 600 روپے فی کلو، انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ فائل فوٹو ملک بھر میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

شہری مہنگائی کے دباؤ سے نہ بچ سکے، مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو کے قریب پہنچ گیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا چکن چھٹی سنچری کے قریب ہے، برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

دوسری جانب حکومت نے فارمرز ریٹ 383 روپے فی کلو مقرر کیا ہے۔

زندہ برائلر تھوک 397 اور پرچون میں 411 روپے فی کلوگرام قیمت مقررکی گئی ہے جبکہ انڈوں کی قیمت بھی 294 روپےفی درجن پر پہنچ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store