ملتان میں مرغی کی قیمتوں کو پرلگ گئے، لاہور میں قیمتیں مستحکم

پشاور میں مرغی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 20 روپے کا اضافہ ہوا۔ فائل فوٹو پشاور میں مرغی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 20 روپے کا اضافہ ہوا۔

پشاور میں مرغی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 20 روپے کا اضافہ ہوا، جہاں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 390 سے بڑھ کر 410 روپے ہو گئی ہے۔

ملتان میں مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جبکہ لاہور میں نرخ برقرار ہیں۔ لاہور کے سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت 562 روپے فی کلو ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی درجن انڈے 278 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

 ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 340 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 354 روپے کلو ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کی کمی ہونے کے بعد گوشت 510 روپے کلو ہے جبکہ انڈے 276 روپے درجن ہیں۔

install suchtv android app on google app store