اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا فائل فوٹو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں استحکام دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 389 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 215 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ ، 51 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہو گئی ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store