پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مندی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 62 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا، جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ منفی زون میں کھلی، اور ابتدائی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1,432 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1,61,871 پوائنٹس پر آ گیا۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر ایک پیسہ گھٹ گئی، جس کے بعد ڈالر 281 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,63,304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔