ڈالر کے تیز ریٹ کے پیچھے کرنسی اسمگلرز، حکام کا فوری ایکشن

ڈالر ریٹ میں کمی کیلئے کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع. فائل فوٹو ڈالر ریٹ میں کمی کیلئے کرنسی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع.

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) کے مطابق انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے دو اسٹار جنرل "فیصل نصیر"نے کرنسی اسمگلروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے تاکہ ڈالر کے بڑھتے ہوئے ریٹ کو قابو کیا جا سکے۔

ای سی اے پی کے چیئرمین "ملک بوستان" نے ڈان اخبار کو بتایا کہ حالیہ امپورٹ ایکسپورٹ کے دوران ایران اور افغانستان کے راستے سے کرنسی اسمگلنگ کے باعث ڈالر کے ریٹ میں اچانک اضافہ ہوا۔ انہوں نے ایک ملاقات کے دوران جنرل فیصل نصیر کو اس صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملک بوستان کے مطابق، جنرل فیصل نصیر نے فوری قانونی اور انٹیلیجنس بیسڈ اقدامات کا حکم دیا، جس کے نتیجے میں ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے چھاپے مارے، کرنسی اسمگلروں کا زمینی نیٹ ورک غیر فعال ہوا، اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ "288 روپے 60 پیسے"سے "288 روپے" پر مستحکم ہوا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں واضح کمی آئی، اور ڈالر ریٹ "285 روپے"سے "284 روپے 80 پیسے" پر آ گیا۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ اگر اسمگلنگ اور غیر قانونی ہنڈی-حوالہ کے خلاف یہ کریک ڈاؤن جاری رکھا گیا تو ڈالر کی قیمت "270 روپے" یا حتیٰ کہ "250 روپے" تک بھی پہنچ سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store