نیویارک میں سیاحوں کی بس کا المناک حادثہ، 5 افراد جان بحق

نیویارک فائل فوٹو نیویارک

امریکی شہر نیویارک میں سیاحوں سے بھری بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔

میڈیا پورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بس میں 50 سے زائد سیاح سوار تھے جو امریکا اور کینیڈا کے بارڈر پر قائم مشہور نیاگرا آبشار دیکھنے کیلئے گئے ہوئے تھے۔ نیاگرا آبشار سے واپس نیویارک شہر آتے ہوئے ہائی وے پر بس کا توازن بگڑا اور وہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چینی، بھارتی اور فلپائن کے سیاح شامل ہیں جب کہ دیگر سیاحوں کو معمولی زخم آئے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق حادثے میں بس ڈرائیور محفوظ رہا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

install suchtv android app on google app store